26 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کا ضلع سیالکوٹ میں جاری قومی انسداد پولیومہم کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ضلع سیالکوٹ میں جاری قومی انسداد پولیومہم کا جائزہ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔26مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے ضلع سیالکوٹ میں جاری قومی انسداد پولیومہم کا فیلڈ میں جاکر جائزہ لیا ، پولیو ٹیموں کو چیک کیا اور پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جانے والے گھروں کا ڈور ٹو ڈور معائنہ بھی کیا۔

انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ نقشہ جات اور مائیکرو پلان کو فالو کریں ، ویکسین کی کولڈ چین کو برقرار رکھیں ، گھروں میں نہ ملنے والے بچوں کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور ان کو ایس او پیز کے مطابق کور بھی کریں۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلائیں اور کسی علاقہ میں 30 مئی تک پولیو ٹیمیں نہیں آتیں یا اس سلسلہ میں معلومات یا رہنمائی کے حصول کیلئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 9250011 پر کال کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601470

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں