مظفرگڑھ۔ 07 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے عام انتخابات کے عمل کی مانیٹرنگ کا جائزہ لینے کیلئے کنٹرول روم کا دورہ کیاہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اورپولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اورریسکیو سمیت متعلقہ اداروں کے اہلکار ہمہ وقت تیار ہیں۔ بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فلیگ مارچ کیا گیا جس میں پولیس اوردیگر سیکیورٹی اداروں نے شرکت کی۔