22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کا عید کے دوسرے روز گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ...

ڈپٹی کمشنر کا عید کے دوسرے روز گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

- Advertisement -

سرگودھاٍ۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے عید کے دوسرے روز گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت اور اُن کے اہلِ خانہ سے سہولیات بارے دریافت کیا اور اُ ن کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین میں عید کے پر مسرت موقع پر پھل اور کھانا بھی تقسیم کیا اور ایم ایس بشیر عاکف کو ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میں ہر گز کوتاہی نہ برتی جائے اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیراء میڈیکل اسٹاف کی سو حاضری یقینی ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کرکے لواحقین سے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے آگاہی لی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات ، سیکورٹی و دیگر امور پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عمر فاروق، اسسٹنٹ کمشنر سید اسد عباس شیرازی اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین بھی ہمراہ تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577774

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں