کوئٹہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے پولیو مہم کے تیسرے روز مختلف یوسیز کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں سے ملاقات کی، ان کے مائیکرو پلان کے تحت کیے گئے کام کا ریکارڈ چیک کیا اور مہم کے موثر انعقاد سے متعلق مختلف پہلوئوں پر بات چیت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی ملاقات کی اور پولیو ٹیموں کے رویے، وقت کی پابندی اور بچوں کو قطرے پلانے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔