شیخوپورہ۔ 09 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے ہمراہ گوردوارہ سچا سودہ کا دورہ کیا اور بیساکھی میلہ کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان علی، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، اوقاف، پولیس، صحت کے افسران سمیت سکھ کمیونٹی کے افراد موجود تھے ۔
ضلعی افسران نے بیساکھی میلے کے انتظامات بارے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ دنیا بھر سے بیساکھی پر آنیوالے یاتریوں کے لیے بہترین اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گوردوارہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے،پاکستان آنے والے سکھ یاتری امن اور محبت کا پیغام لیکر جائیں گے،ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ،سکھ یاتریوں کے لئے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایاجائے گا ،
گوردوارہ سچا سودا میں صفائی ستھرائی اورسکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کا کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے، ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے واک تھرو گیٹ نصب کر دیے گئے ہیں ،سخت سکیورٹی چیکنگ کرنے کے بعد گوردوارہ سچا سودا کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580086