ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 185 ٹی ڈی اے بھکر کا اچانک دورہ

156

بھکر۔ 13 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 185 ٹی ڈی اے بھکر کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سکول کے تدریسی نظام اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے سکول کے ماحول، تعلیمی معیار اور بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے سکول انتظامیہ کو کلاس رومز اور سکول کے خالی احاطہ جات میں شجر کاری سمیت دیگر تزئین و آرائش کے کام پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔