مظفرگڑھ۔ 11 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے ڈی پی او سید حسنین حیدر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، دارالامان کا دورہ کیا،مریضوں کی عیادت کی مٹھائی تقسیم کی۔ڈپٹی کمشنر نے جیل کا بھی دورہ کیا قیدیوں میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے اور اہل وطن و اہلیان مظفرگڑہ کو عید کی مبارک باد دی۔
انہوں نے کہا کہ اس دن رب ذوالجلال اپنے روزہ داروں کو ان کے صبر و تقوی کا انعام دیتا ہے۔ آئیں اس حسین تحفے پر رب کائنات کے حضور سر بسجود ہو جائیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے۔افسران و فیلڈ سٹاف قابل تعریف ہیں۔