ڈپٹی کمشنر کرم کا چنار ہاوس پاراچنار میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 08 جنوری 2024 سے شروع ہونے والے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

125
فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی
فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی

پاراچنار۔ 07 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے چنار ہاوس پاراچنار میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 08 جنوری 2024 سے شروع ہونے والے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیاہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایچ آر کرم محمد کامران، جملہ اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایچ او اپر کرم ڈاکٹر حامد حسین، ڈاکٹر خالد اسلم، یونیسیف ممبر سید جابر حسین،پولیس اور متعلقہ محکمہ صحت کے اہلکاران موجود تھے۔

اس دوران ڈپٹی کمشنرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران تمام والدین اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔\