20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی قیادت میں بھارتی...

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی قیادت میں بھارتی جارحیت وعام شہریوں پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی کاانعقاد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 07 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی قیادت میں بھارتی جارحیت وعام شہریوں پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔یہ ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر اسمبلی چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کا مقصد نہ صرف بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا تھا بلکہ پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار بھی کرنا تھا۔

شہریوں کی بڑی تعداد، سول سوسائٹی، طلباء تاجر، اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے اس ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے اور افواجِ پاکستان کے حق میں تحریریں درج تھیں۔ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے اپنے خطاب میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ریلی کا ماحول پْرامن رہا اور شرکاء نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملکی سالمیت، خودمختاری، اور افواج پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر کھڑے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594596

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں