کوئٹہ۔ 08 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)محمد انور کاکڑ کے ہمراہ ڈی سی آفس میں قائم کمپیوٹرائزڈ آرمز لائسنس برانچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا نے برانچ کے کام، سہولیات اور لائسنس کے اجرا کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے برانچ کے تمام سیکشنز کا جائزہ لیا اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آرمز لائسنس کے عمل کو مزید آسان اور شفاف بنانے کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولت کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا مثر استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے۔