ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ

290
اشیاء ضروریہ

کوئٹہ۔ 19 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل افسران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے پرائس کنٹرول سے متعلق کارکردگی سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے اشیائے ضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت اور دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرانے کی تاکید کی اور پرائس لسٹ کی موجودگی یقینی بنانے بنانے پر زور دیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارروائی سے مصنوعی مہنگائی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخوں پر اشیا خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ انہوں نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے ہفتے میں دو سے تین بار مختلف منڈی اور مارکیٹوں کا دورہ کریں، سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکاندار یا ڈیلر کو جرمانہ کریں یااس کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کریں ۔