ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان کی زیر صدارت اجلاس، منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

93
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

کولئی پالس۔ 1 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان اشتیاق احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت دی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کولئی پالس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، ایکسین پی ایچ ای اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، فنانس آفیسر اور متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسپائر پروگرام کے تحت سکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تعلیم کے فروغ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا گیا تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔