22.2 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی اوپن ڈور پالیسی کے...

ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتیں جاری

- Advertisement -

کوہستان اپر۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتیں جاری ہیں۔

شہریوں کی جانب سے مختلف شکایات و تجاویز کو سن کر ان کے حل کیلئے احکامات دیئے گئے ہیں۔ اوپن ڈور پالیسی کا نفاذ ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر میں کیا گیا ہے جہاں شہری کسی بھی قسم کی شکایات کیلئے دفتر تشریف لا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

شہریوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر ہمہ وقت کھلے ہیں اور شہری اپنی شکایات کے ازالہ کیلئے یہاں تشریف لا کر اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز اپنے دفاتر میں آپ کی خدمت کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں