- Advertisement -
کوہستان اپر۔ 12 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان نے تین ہفتوں پر مشتمل خصوصی صفائی مہم کا افتتاح کر دیا۔ مہم کا مقصد ضلع بھر میں صفائی کو یقینی بنانا اور عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
ضلع کے تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ صفائی نصف ایمان ہے کے اصول پر عمل کرتے ہوئے اپنے علاقے کو خوبصورت اور آلودگی سے پاک بنائیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559645
- Advertisement -