ایبٹ آباد۔ 12 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے الیل کندیا میں کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی زیر صدارت بدھ کے روز دور افتادہ علاقے جی ایچ ایس الیل کندیا میں کھلی کچہری کا انعقاد ہواس میں اسسٹنٹ کمشنر داسو گل فراز،تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر شرکاء نے درپیش مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں ہر حل کیا جائے گا،کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد ہی عوام کے مسائل کو ا ُن کی دہلیز پر سن کر حل کرنا ہے جس کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559821