کوہستان اپر۔ 20 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان نے بگ کیچ اپ ایکٹیوٹی کے چوتھے دن کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان اپر، آئی او ڈبلیو ایچ او اور ای پی آئی کوآرڈینیٹر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے بگ کیچ اپ ایکٹیوٹی کے چوتھے دن کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے تمام ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تمام شرکا کو پانچویں روز کی کیمپین کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔