ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی کا اجلاس، امن و امان بارے مشاورت کی گئی

128
ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی کا اجلاس، امن و امان بارے مشاورت کی گئی

اپر کوہستان۔ 27 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر طارق علی خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ضلع میں امن و امان اور دیگر اہم معاملات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاکی قیمتی تجاویز کو سراہا اور عوامی مسائل کے حل کے لئےکاوشوں کا اعادہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ عوام کے تعاون سے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پرعزم ہے۔ اجلاس میں معزز شہری عمائدین نے شرکت کی۔