ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی شہریوں سے ملاقاتیں، شکایات و تجاویز پر احکامات جاری

89
Kohistan Lower Police
Kohistan Lower Police

کوہستان اپر۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی شہریوں سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتیں جاری ہیں۔

اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی جانب سے پیش کردہ شکایات و تجاویز پر موقع پر احکامات جاری کئے جا رہے ہیں۔ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہری ضلعی انتظامیہ کے حکام تک پہنچ کر اپنے مسائل خود حل کروا سکتے ہیں، اس سلسلہ میں تمام دفاتر میں آنے والے سائلین کی بات کو سن کر فوری اس پر عمل درآمد بھی کیا جاتا ہے۔

اوپن ڈور پالیسی کا نفاذ ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر میں کیا گیا ہے، شہری کسی بھی قسم کی شکایات کے لئے دفتر تشریف لا سکتے ہیں۔ شہریوں کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر ہمہ وقت کھلے ہیں۔