کوہستان لوئر ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی زیر صدارت دور دراز علاقہ کیال گاؤں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، معززین علاقہ اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران مقامی افراد نے اپنے علاقے کے مسائل اور مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر طارق محمود نے بعض مسائل کو فوری طور پر حل کیا اور دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانونی اور ترجیحی بنیادوں پر مسائل کو حل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد دور دراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے تاکہ انہیں سرکاری دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ کیال کے عوام نے ان کے علاقے میں کھلی کچہری منعقد کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اقدامات کو سراہا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518118