کوہستان لوئر۔ 30 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئرطارق محمود نےتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن میں صحت کے شعبے کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا،جس میں لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے بھی براہِ راست شکایات کا جواب دیا۔
ڈپٹی کمشنرکوہستان لوئر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر کو ہدایت کی کہ ان مسائل کو قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ان شکایات کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ بارے اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا جس میں ان شکایات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے پوچھا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ یہ صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کی اولین ترجیح میں ہے۔