راجن پور۔ 24 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد نے روز کے معمول کے مطابق آسان رسائی کھلی کچہری لگائی۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور درخواستوں پر تحریری احکامات جاری کئے۔
تفصیل کے مطابق درخواستوں پر باقاعدہ رپورٹ لے کر سائلین کو اس کی پیش رفت سے اگاہ بھی کیا جاتا ہے۔خدمت خلق کے جذبہ سے ضلع راجن پور کے سائلین کو ریلیف فراہمی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔آسان رسائی مسائل کھلی کچہری میں اب تک سینکڑوں سائلین کے مسائل حل کیئے جا چکے ہیں۔