28.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی قلات کے میڈیکل اسٹورز...

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی قلات کے میڈیکل اسٹورز مالکان سے ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 08 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے قلات کے میڈیکل اسٹورز مالکان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ سپرنٹنڈنٹ جنرل حاجی محمد ابراہیم بنگلزئی سمیت تمام میڈیکل اسٹورز مالکان نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر سے اپنا تعارف کرایا اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میڈیکل اسٹور ماالکان اس امر کو یقینی بنائیں کہ شٹرڈاؤن ہڑتال میں کوئی بھی میڈیکل اسٹور بند نہیں ہوگا۔ عوام اور مریضوں کو تکالیف سے بچانے کے لیے میڈیکل اسٹورز کا کھلا رہنا اشد ضروری ہے میڈیکل اسٹورز مالکان اس حکم نامے کی پاسداری لازمی کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی کرکے انکے لائسنس منسوخ کردیا جائیگا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579744

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں