24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے میرانی ڈیم کمانڈ ایریا کے...

ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے میرانی ڈیم کمانڈ ایریا کے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات ، درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیچ، بشیر احمد بڑیچ سے میرانی ڈیم کمانڈ ایریا کے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے ڈپٹی چیئرمین ضلع کونسل میر باہڈ جمیل دشتی کی قیادت میں ملاقات کی ۔ملاقات میں زمینداروں کو درپیش پانی کی قلت، تقسیم کے مسائل اور غیر قانونی پائپ لائنوں جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفد نے میرانی ڈیم کمانڈ ایریا کے تمام اہم مسائل ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے مستقل اور مؤثر حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔زمیندار وفد نے انتظامیہ کی دلچسپی اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انکے مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586702

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں