24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کیچ کا تربت شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا...

ڈپٹی کمشنر کیچ کا تربت شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے تربت شہر میں اربن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ بدھ کو دورہ کے موقع پر اربن پلاننگ کے انجینئرز اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شاہی تمپ کے مقام پر سڑکوں کی توسیع کے منصوبے کا جائزہ لیا اور جاری کام کی پیش رفت کے بارے میں بریفگ میں شرکت کی۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے منصوبے کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر پلوں، کازوے اور سیوریج لائنز کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور کام کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586704

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں