ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ستھراء پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ کیلئے خصوصی اجلاس

142

بھکر۔ 20 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے زیرصدارت ستھراء پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی (آر) ظفر حسن نقوی،اے سی رانا غلام مرتضیٰ کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اوراے ڈی ایل جیز نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں حکومت پنجاب کے ستھراء پنجاب پروگرام کے حوالہ سے انتظا می افسران کو احکامات جاری کئے کہ وہ ضلع میں صفا ئی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اے ڈی ایل جیز کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی سطح پر بھی صفائی ستھرائی کے عمل کو تیز رفتار بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ سٹاف کومتحرک کریں اورروزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کی ایکٹیویٹیس کی قبل اور بعدازاں تصاویر شیئر کریں