ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، ایچ سی آئی پی کے آغوش اوربنیاد پروگرام کی پیشرفت کا خصوصی جائزہ

237
مظفرگڑھ میں قیام امن کےلئے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ

بھکر۔ 06 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمّد اعوان کی زیرِصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کےاجلاس میں پی ایچ سی آئی پی کے آغوش اوربنیاد پروگرام کی پیشرفت کا خصوصی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی بھکّرکے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن آفتاب احمد نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کو پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہا کہ ضلع بھکّرمیں اب تک بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے منسلک 21634 خواتین مراکزِ صحت پرالیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (ای ایم آر ایپ) میں اندراج کرانے کے بعد آغوش پروگرام سے 2300 روپے کا پیکج مرحلہ وار دیا جا رہا ہے ۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرآئی آر ایم ڈاکٹر یاسمین نیازی نے کہا کہ آغوش پروگرام کی وجہ سے بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن بھکّر کے سی ای او فاروق علوی نے بنیاد پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے 270 سیلیکٹد گورنمنٹ اسکولوں میں ارلی چائلڈ ہُڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن(ای سی سی ای) کی سہولت کے تحت 6905 بچوں کا داخلہ مکمل ہو چکا ہے بچو ں کے لیے کلاس رومز میں ریڈینگ کورنر بنائے جا رہے ہیں ۔

اجلاس کے شرکاء کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمّد اعوان نے پی ایچ سی آئی پی کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہا اوریقین دہانی کرائی کہ اس پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہرطرح کی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے اس پراجیکٹ کی بدولت زیادہ سے زیادہ افراد استفادہ کرسکیں۔