رحیم یار خان۔ 26 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی‘ ایکسل لوڈ اور ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سائر ہ بانوریسکیو 1122، ٹریفک پولیس،ہائی وئے اور پنجاب پولیس سمیت دیگرمحکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اجلاس کو ضلع میں ہونیو الے حادثات اور انکی وجوہات، شہر میں ٹریفک مسائل اور اس کے حل بارے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ انسداد سموگ مہم کے دوران 967گاڑیوں کو چیک کیا گیا اس دوران 49گاڑیوں کا چالان
9کو بنداور95ہزار جرمانہ کیا گیا۔سکولز اینڈ کالجز کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے والی157گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 22کو بند کیا گیا اور 05گاڑیوں سے ایل پی جی سیلنڈرز تحویل میں لیتے ہوئے9ہزار جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح ایکسل لوڈ منیجمنٹ مہم کے دوران 667گاڑیوں کو چیک کیا گیا خلاف ورزی پر 20گاڑیوں کو بند اور 2لاکھ75ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ قوانین پر عملدرآمد، حادثات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کا کہنا تھا کہ حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو بھی آگہی فراہم کی جائے کہ وہ کسی بھی ایسی وہیکل میں اپنے بچوں کو نہ بھجوائیں جس میں ایل پی جی سیلنڈرز نصب ہیں۔علاوہ ازیں ضلع کے تمام سرکاری دفاتر کے زیر استعمال گاڑیوں کے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کئے جائیں۔