جھنگ، 11 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت پنجاب سٹیز پروگرام کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالہ سے میٹنگ ہوئی جس میں منصوبوں تمام منصوبوں پر پیش رفت بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ کنٹریکٹراور کنسلٹینٹس کو ہدایات جاری کیں کہ کام کا مقررہ ہدف بروقت مکمل کیاجائے، سیوریج پائپ بنانے والی فیکٹری پر دوگنا لیبر لگا کر تین ماہ کے اندر منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔
ضرورت پڑنے پر پائپ لائن کثیر تعداد میں منگوائیں جائیں۔ مشینری کو ڈبل کیا جائے تاکہ کام میں تیزی آ سکے۔ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لیں اور رپورٹ کریں۔\378