27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کوئٹہ میں پولیو کے خلاف خدمات انجام...

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کوئٹہ میں پولیو کے خلاف خدمات انجام دینے والے آفیسران کا اجلاس

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 12 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ میں پولیو کے خلاف خدمات انجام دینے والے آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صفدر مندوخیل، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر جان عنایت اور سینئر کمیونیکیشن آفیسر ذبیع اللہ نے شرکت کی۔

شرکاء نے پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے پولیو ٹیموں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت، بین الاقوامی اداروں اور مقامی ٹیموں کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عوامی شعور بیدار کرنے اور ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اجلاس کا اختتام باہمی تعاون اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596223

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں