ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد

85

نوشہرہ ورکاں ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔

اجلاس میں پولیو خاتمے کی قومی مہم کے لیے پیش رفت کے سلسلہ میں، موبائل، ٹرانزٹ اور فکسڈ ٹیموں کی کارکردگی، سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران کو مہم کے اختتام تک پولیو ٹیموں کی کڑی نگرانی جاری رکھنے کے احکامات جاری اور کہنا تھا کہ پولیو ویکسین قطرے پلانے سے کوئی ایک بچہ بھی محروم نہ رہے۔