ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی نوشہرہ ورکاں آمد مختلف مقامات کا دورہ ،محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا

26

نوشہرہ ورکاں۔02 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نےتحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں علاج معالجے کی سہولیات کے جائزہ کیلئے کا دورہ کیا، ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، طبی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی۔

دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نوشہرہ ورکاں میں مرکزی امام بارگاہ خان مسلمان کا دورہ، عاشورہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس روٹ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا، سکیورٹی و صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا۔ راستوں کی صفائی ستھرائی، تجاوزات فری بنانے، بجلی کی لٹکتی تاروں کی درستگی، حکومتی ہدایات کے مطابق سبیل کے قیام اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

دورہ کے موقع امام بارگاہ، مجالس و جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے انتظامات کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔ منتظمین نے ڈپٹی کمشنر کو انتظامات کے حوالے تحصیل انتظامیہ، پولیس کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا تحصیل انتظامیہ کی طرف سے قائم کئے گئے ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، تجاوزات کے خاتمے کیلئے مخصوص جگہوں پر ریڑھی بازار قائم کئے ہیں جس نہ صرف ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار میسرآرہا ہے بلکہ صارفین کو ایک جگہ پر اشیائے ضروریہ (پھل، سبزیاں) کنٹرول قیمتوں پر دستیاب تھیں انہوں نے تھانہ چوک میں شہر کی خوبصورتی کے لیے تعمیر کیے جانے والے وال آف نوشہرہ کا جائزہ لیا۔اور مجموعی کارکردگی میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جوادحسین پیرزادہ کی کاوشوں کو سراہا۔