گوجرانوالہ۔ 25 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نے شہر کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور بارشی پانی کے نکاس کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں زیادہ آمد ورفت ہے ایسے علاقوں میں زیادہ مشینری (ڈی واٹرنگ، سکر مشینیں) لگائی جائیں تاکہ ان علاقوں میں مسائل درپیش نہ آئیں اور ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھی جا سکے۔انہوں نےجی ٹی روڈ، ڈی سی روڈ، گوندلانوالہ روڈ، سیٹلائیٹ ٹاؤن، جناح سٹیڈیم، سول ہسپتال روڈ، کچہری روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز، واسا، میونسپل کمیٹیوں کے افسران اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ عملہ چوکس رہے
تمام روڈ سائیڈز ڈرین ڈیسلٹنگ کو جاری رکھا جائے تاکہ بارش کے دوران پانی کی نکاسی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اس کے علاوہ مون سون ایمرجنسی کیمپس میں مشینری کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بارش کے دوران فوری مدد فراہم کی جا سکے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے محکموں کے علاؤہ شہریوں کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ سیوریج لائنوں میں گندگی شاپر بیگز اور دیگر کچڑا مت پھینکیں۔ سیوریج نظام کو آپریشنل رکھنے میں شہریوں کا کلیدی کردارہے، نالوں میں ملبہ یا پلاسٹک بیگز وغیرہ نالوں کی بندش سے نکاسی آب کا عمل متاثرہونے کے ساتھ ساتھ روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں جو حادثات کا سبب بنتے ہیں۔