ڈپٹی کمشنر ہری پورکی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس،متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں

90

ہری پور۔ 14 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہری پور، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہری پور اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آمدہ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ہری پور کی کوششوں کی بدولت ضلع بھر کے سرکاری ملازمین کےلئے اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹر (آئی ڈی سی) لیب کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ کے تحت ملک بھر میں ہری پور کے سرکاری ملازمین کو لیب ٹیسٹ و دیگر سہولیات پر زیادہ سے زیادہ رعایت فراہم کی جائے گی۔