- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 12 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی زیر صدارت رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عادل ایوب، اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن، ٹی ایم اوز اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں پرائس مانیٹرنگ ڈیسک،پرائس مانیٹرنگ ٹیم، منڈیوں میں سبزی و فروٹ کی نیلامی ،رمضان دستر خوان کا قیام اور رش والے بازاروں کی صفائی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559641
- Advertisement -