ہری پور۔ 8 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور نے خیبر پختونخوا عوامی ایجنڈا کے تحت شہریوں سے ملاقات اور ان کے مسائل کے حل کے لئے روزانہ دن 12 سے سہ پہر 2 بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اس دوران ضلع بھر کے تمام افسران اپنے دفاتر میں موجود ہوں گے۔ اگر کوئی افسر ان اوقات میں دفتر میں موجود نہ ہوا تو ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور کے رابطہ نمبر 0995902207 پر فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔