ہری پور۔ 12 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس نے بدھ کی صبح سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ہری پور، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہری پور بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس نے اپنی نگرانی میں فروٹ اور سبزیوں کے ریٹ مقرر کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ شہریوں کو رمضان المبارک میں معیاری پھل اور سبزیاں ارزاں نرخوں پر میسر ہوں، اس سلسلہ میں بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے حکام روزانہ کی بنیاد پر مختلف مارکیٹس کا دورہ کر کے وہاں ریٹس چیک کرتے ہیں، غیر معیاری اشیاءخوردونوش اور پھل و سبزیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔