ڈڈیال پولیس کی دھان گلی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران کارروائی، دو ڈرگ ڈیلرز گرفتار

96

مظفرآباد ۔18نومبر (اے پی پی):ڈڈیال پولیس نے دھان گلی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 2ڈرگ ڈیلرز گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ایس ایچ او ڈڈیال راشد حبیب نے معہ عبدالجبار انچارج چیک پوسٹ، تفتیشی افسران طاہر محمود، زاہد عباس، ذیشان مجید، فراز اختر، نصیب احمد و دیگر سٹاف کے دھان گلی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران

راولپنڈی سے آنے والی کار نمبر STS 9840 میں سوار ڈرگ ڈیلرز وقار علی ولد محمد اسلم قوم جٹ ساکنہ کھاڑک ڈھوک میرا، میرپور، محمد جنید علی ولد ملازم حسین قوم راجپوت ساکنہ سیکٹر B3 کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔