ریاض۔15جنوری (اے پی پی):ڈکار ریلی کے دفاعی موٹر سائیکل چیمپئن ڈینیئل سینڈرز نے کندھے کی ہڈی ٹوٹنے کے شبہے کے باوجود مقابلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق آسٹریلوی رائیڈر ڈینیئل سینڈرز کو سعودی عرب کے صحرا میں ہونے والے دسویں مرحلے کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ مجموعی برتری کھو بیٹھے۔کے ٹی ایم سے تعلق رکھنے والےڈینیئل سینڈرز 371 …
ڈکار ریلی، موٹر سائیکل چیمپئن ڈینیئل سینڈرز زخمی ہونے کے باوجود مقابلہ جاری رکھنے کے لئے پُرعزم

مزید خبریں
ریاض۔15جنوری (اے پی پی):ڈکار ریلی کے دفاعی موٹر سائیکل چیمپئن ڈینیئل سینڈرز نے کندھے کی ہڈی ٹوٹنے کے شبہے کے باوجود مقابلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق آسٹریلوی رائیڈر ڈینیئل سینڈرز کو سعودی عرب کے صحرا میں ہونے والے دسویں مرحلے کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ مجموعی برتری کھو بیٹھے۔کے ٹی ایم سے تعلق رکھنے والےڈینیئل سینڈرز 371 کلومیٹر طویل مرحلے میں 138 کلومیٹر کے بعد ایک ریتلے ٹیلے سے اترتے ہوئے گر پڑے، جس کے بعد وہ مجموعی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکی رائیڈر رِکی بریبیك (ہونڈا) نے مجموعی برتری سنبھال لی۔حادثے کے بعدڈینیئل سینڈرز نے کہاایسا لگتا ہے کہ میرا کالر بون یقیناً ٹوٹ چکا ہے۔ ہم نے اب ریلی میں برتری کھو دی ہے۔ ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر چوٹ اور صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ آگے بڑھنا محفوظ ہے یا نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ میں مقابلہ جاری رکھنا چاہتا ہوں، اگر میرا ارادہ نہ ہوتا تو میں آج مرحلہ مکمل نہ کرپاتا۔ میں ریت کے ٹیلوں میں 150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر چکا ہوں، اب زیادہ تر راستہ پتھریلا ہے، جہاں کھڑے ہو کر نسبتاً آرام سے بائیک چلائی جا سکتی ہے۔ ہم ہار ماننے والے نہیں۔ جب تک کوئی مجھے زبردستی نہ روکے، میں ریس سے باہر نہیں ہوں گا۔
دسویں مرحلے میں ہونڈا کے ایڈرین وان بیورن نے کامیابی حاصل کی، جبکہ رِکی بریبیك دوسرے نمبر پر رہے۔رِکی بریبیك کو ڈینیئل سینڈرز کی مدد کرنے پر ایک منٹ اور 37 سیکنڈ کا وقت بھی دیا گیا، جس کے باعث وہ مجموعی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔مجموعی درجہ بندی میں رِکی بریبیك کو ارجنٹائن کے کے ٹی ایم رائیڈر لوسیانو بیناویدیز پر 56 سیکنڈ کی برتری حاصل ہے، جبکہ سپین کے توشا شریئینا (ہونڈا) تیسرے نمبر پر ہیں، تاہم وہ برتری سے 15 منٹ 43 سیکنڈ پیچھے ہیں۔








