ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2ڈکیت گینگ کے 5 ارکان گرفتار، طلائی زیورات،نقدی،مال مسروقہ برآمد

70
،مال مسروقہ

عارف والا ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):عارف والا پولیس نے ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2ڈکیت گینگ کے   5 ارکان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی، موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں ۔

ڈی ایس پی سرکل عارفوالا ملک طارق جاوید نے تھانہ صدر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتارکرکے 34لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی،پانچ عدد موٹرسائیکلیں اور دس عددموبائل فونز برآمد کرلیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ڈکیت گینگ کے ارکان نے تھانہ سٹی اور تھانہ رنگشاہ کی حدود میں 46ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے ۔

اس موقع پر تھانہ صدر کے ایس ایچ اومحمدوقاص، تھانہ سٹی کے ایس ایچ اورائے خضرحیات اور تھانہ رنگشاہ کے ایس ایچ اوافضل جتوئی بھی موجودتھے۔