28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈکیتی، قتل، اغوا سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان...

ڈکیتی، قتل، اغوا سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے،ڈاکٹر عثمان انور

- Advertisement -

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع سے سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے اور پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 6065 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 15 ہزار 136 مجرمان گرفتار کئے گئے، مجرمان کے قبضہ سے 06 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا۔ مال مسروقہ میں 1729 گاڑیاں، 17038 موٹر سائیکلیں، 2356 تولے سونا، 10594 موبائل فونز، 5697 مال مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے جبکہ مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 06 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کیش برآمد کیا گیا۔انہوںنے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں 3388 گینگز کا خاتمہ کیا گیا اور7794 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

- Advertisement -

مجرمان کے قبضے سے 02 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا۔ لاہور میں 943 گاڑیاں، 5641 موٹر سائیکلیں، 5414 موبائل فون، کریمنل گینگز سے 207 تولے سونا اور 125 مال مویشی برآمد کئے گئے۔آئی جی پنجاب نے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈائون کو مزید تیز کیا جائے اورڈکیتی، قتل، اغوا سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527926

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں