بھکر۔ 25 فروری (اے پی پی):بھکر پولیس نے 2رکنی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل دریا خان ساجد محمود سوہل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ نجیب اللہ ریاض اور پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت سے متعدد چوری اور ڈکیتی کی واردات کا دو رکنی گروہ سر غنہ سمیت گرفتار کر لیا ۔گینگ میں ملوث ڈکیت اکرام ولد محمد حسین اور زوہیب ولد ملک شیر شامل ہیں۔
دوران تفتیش ڈکیتوں کے انکشاف پرشہریوں سے چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 03 عدد موٹر سائیکلز، 04 موبائل فونز سمیت ڈکیتیوں میں استعمال ہونے ولا اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج رجسٹرڈ کر لئے ہیں ۔مزید برآں تھانہ دلیوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مخبران کی اطلاعات پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے بدنام زمانہ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ شراب فروش سے160 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان ملازم تتلی اور مطلوب کو گرفتار کرلیا ۔
علاوہ ازیں ایک اور کاعروائی میں سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان ماجد جمیل اور وقاص سے اسلحہ بلا لائسنس ، پسٹلز 30 بور دو عدد برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565863