ڈھاڈر پولیس کی ناکہ عبدالستار شہید پر کارروائی میں چرس برآمد ،ملزم گرفتار

214
اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 118 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

کوئٹہ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):ڈھاڈر پولیس نے ناکہ عبدالستار شہید پر کارروائی کرتے ہوئے 3500 سو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ایس پی کچھی غلام حسین باجوئی کے احکامات پر کچھی بولان کے علاقے ڈھاڈر پولیس علاقے ناکہ عبدالستار شہید ناکہ پر ڈیوٹی پر مامور ایس ایچ او ڈھاڈر سکندرعلی رند ٹیم کے ہمراہ اے ایس آئی علی نواز ہیڈ محرر ولایت حسین پہوڑ,ہیڈ کانسٹیبل مولا بخش,عبدالخالق, کانسٹیبل آزاد خان, کاشف علی اور ڈائیوار آصف علی کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے چیکنگ کر رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل سوار کوئٹہ سے نصیرآباد جا رہا تھاکہ دوران چیکینگ رحیم بخش ولد عبدالحمید قوم مینگل کے موٹر سائیکل کی سیٹ سے 3500 سو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اور موٹرسائیکل کو قبضے میں لے لیا جبکہ ملزم کے خلاف بجرم زیر دفعہ فرد نمبر 23/74 (3)(c)9c نارکو ٹیکس مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مزید تفتیش ایس آئی خیر محمد بنگلزئی نے کارروائی شروع کر دی ہے۔