- Advertisement -
کوئٹہ۔ 12 مارچ (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ڈھاڈر کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور محکمہ ریلوے کو ہدایت کی کہ وہ مسافروں کی مکمل حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں، یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، امید ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کامیابی سے تمام یرغمالیوں کو بہت جلد بازیاب کرائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571573
- Advertisement -