اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے کمیلا ایکسپورٹ پروموشن زون کا دورہ کیا جہاں انہیں زون کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ہائی کمشنر نے حکام کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مستحکم بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ کیا۔ انھوں نے زون میں سب سے بڑے پاکستانی سرمایہ کاروں میں سے ایک سورتی ٹیکسٹائل کا بھی دورہ کیا اور وہاں تیار ہونے والے ٹیکسٹائل کے معیار کو سراہا ۔