ڈھاکہ ۔21نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیشی عدالت کی طرف سے بیٹری سے چلنےوالے رکشہ پر پابندی کے خلاف رشہ مالکان کے پرتشدد احتجاج کے دوران دارالحکومت ڈھاکہ میں ٹریفک کانظام درہم برہم ہو گیا۔ بیٹری سے چلنے والے آٹورکشا ڈرائیوروں نے ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےدارالحکومت کی اہم سڑکوں کو بند کر دیا ۔احتجاجی مظاہروں کے باعث ڈھاکہ کے محمد پور، اگرگاؤں، گبٹولی، میرپور، ڈیمرا کے علاقوں میں ٹریفک معطل ہو گئی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامان کر نا پڑا ۔ ا
حتجاجی مظاہروں کے شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔واضح رہے کہ منگل کو جسٹس فاطمہ نجیب اور جسٹس سکدر محمود رازی پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا تھا کہ وہ تین دن کے اندر بیٹری سے چلنے والے رکشوں پر پابندی کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی دارالحکومت میں موجود رکشوں کی تعداد 16 لاکھ کے قریب ہے ۔
اتنی بڑی تعداد میں رکشے سڑکوں پر آنے سے دیگر ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور دوسرے بیٹری سے چلنے والےرکشوں کے ڈرائیور عموماً بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرتے ہیں جو بڑی تعداد میں ٹریفک حادثات کا باعث بنتا ہے۔