میرپور ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں راجشاہی کنگز کو 56 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، کنگز کی ٹیم 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ڈھاکہ کے باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے سامنے کنگز کے بلے باز جم کر نہ کھیل سکے صرف تین کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کر سکے۔ کمارسنگاکارا میچ اور تمیم اقبال ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔