ہوبارٹ ۔7جنوری (اے پی پی):یوکرین کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی ڈیانا الیگزینڈریونا یاسٹریمسکا ،ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔24 سالہ ڈیانا الیگزینڈر یونا یاسٹریمسکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں امریکی حریف کھلاڑی کیٹی والینٹس کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ …
ڈیانا الیگزینڈریونا ،ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی

مزید خبریں
ہوبارٹ ۔7جنوری (اے پی پی):یوکرین کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی ڈیانا الیگزینڈریونا یاسٹریمسکا ،ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔24 سالہ ڈیانا الیگزینڈر یونا یاسٹریمسکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں امریکی حریف کھلاڑی کیٹی والینٹس کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام سے قبل ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
آسٹریلیا کے مشہور شہر ہوبارٹ کے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ پر کھیلے گئے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں ڈیانا الیگزینڈر یونا یاسٹریمسکا نے امریکی حریف کھلاڑی کیٹی والینٹس کو 6-2،4-6 اور 1-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یوکرین کی ڈیانا کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ ایک بار پھر امریکی حریف کھلاڑی این لی سے ہوگا۔








