ڈیجیٹل معیشت عالمی اقتصادی ڈھانچے کا ایک اہم عنصر بن گئی ہے، چینی صدر شی جن پنگ

179
Xi Jinping

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت عالمی اقتصادی ڈھانچے کا ایک اہم عنصر بن گئی ہے۔چین جی۔ 20 اراکین کے ساتھ گلوبل ڈیجیٹل اقتصادی ڈھانچے کی تشکیل دینے کے لئے تیار ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے جی 20 سمٹ میں ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے نشاندہی کی کہ یہ عالمی اقتصادی ڈھانچے کا ایک اہم عنصر بن چکا ہے۔حالیہ برسوں میں جی ۔20 نے اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے حاصل کیا اور مزید تعاون بھی ہو رہا ہے۔

بد ھ کو چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے امید ظا ہر کی کہ مختلف فریق ڈیجیٹل تعاون کی قوت متحرکہ کو بڑھاتے ہوئےدیگر ممالک کے عوام تک اس کے ثمرات پہنچائیں۔انہوں نے کثیرالجہتی پر ثابت قدم رہتے ہوئے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے، ڈیجیٹل گیپ کو دور کرنے اور اس میں اختراعات کو فروغ دینے کی تجاویز پیش کیں۔

چین نے جی۔ 20 ڈیجیٹل اختراعات کے تعاون کا پلان پیش کیا اور اس میں مختلف فریقوں کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔صدر شی نے کہا کہ چین جی۔ 20 اراکین کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک متوازن،ہم آہنگ،تعاون، مشترکہ مفادات اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی گلوبل ڈیجیٹل اقتصادی ڈھانچے کی تشکیل دینے کے لئے تیار ہے۔اسی دن جی۔ 20 بالی سمٹ کا اعلامیہ بھی منظور ہوا۔17واں جی۔ 20 سمٹ اختتام پذیر ہوگیا ہے اوربھارت جی20۔ کا نیا چیئرمین ملک بن گیا ہے۔