21 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومتجارتی خبریںڈیجیٹل مہارتوں کے فرق کو کم کرنے سے 2030ء تک ملک کے...

ڈیجیٹل مہارتوں کے فرق کو کم کرنے سے 2030ء تک ملک کے سالانہ جی ڈی پی میں 2.8 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے، رپورٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):اس ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے گوگل نے ایسے اقدامات شروع کیے ہیں جن کا مقصد پاکستانی ٹیک ٹیلنٹ اور ڈویلپرز کو ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور پاکستانی افرادی قوت کو ڈیجیٹل معیشت میں نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کرنا ہے۔سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، UI/UX، اور ڈیٹا تجزیات جیسے شعبوں میں صنعت سے تسلیم شدہ تربیت پیش کرکے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ (جی سی سی) کے ذریعے مہارت کے فرق کو ختم کرنا ہے۔ 2022ء میں اس پروگرام کے آغاز کے بعد سے اب تک ایک لاکھ سے زائد اسکالرشپس دی جا چکی ہیں جن میں سے تقریباً 50 فیصد خواتین کو دی گئی ہیں۔

گوگل کس طرح پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے، گوگل نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ”آگے بڑھو: پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کو بااختیار بنانا“ ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل مہارتوں کے فرق کو کم کرنے سے سنہ 2030ء تک ملک کے سالانہ جی ڈی پی میں 2.8 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ گزشتہ برس گوگل نے چند گھنٹوں کے اندر مصنوعی ذہانت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے اے آئی ایسینشل اسکلنگ (AI Essential Skilling) پروگرام بھی متعارف کرایا اور کیریئر کامیابی کا آغاز کیا جو خواتین جی سی سی گریجویٹس کے لیےملازمت کے فرق کو ختم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

گوگل ڈیویلپر گروپس کے ذریعے پاکستانی ٹیک ٹیلنٹ اور ڈویلپرز کو آگے بڑھانا۔ پاکستان بھر میں 47 GDGs کے ساتھ گوگل کمیونٹی کی قیادت میں سیکھنے، رہنمائی اور معلومات کے تبادلے کے ذریعے ڈیویلپر ایکو سسٹم کو آگے بڑھا رہا ہے۔ AISeekho پروگرام میں 1,300 سے زائد خواتین نے داخلہ لیااور مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ (ایم ایل) اور کلاؤڈ بیسڈ ٹیکنالوجیز کے ساتھ تجربہ حاصل کیا۔یوٹیوب کری ایٹرزاور ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی ترقی کی اعانت کر رہا ہے۔

پاکستان میں اس وقت 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ 600 کری ایٹرزاور ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ 8500 سے زائد کری ایٹرزہیں جن میں اقرا کنول اور کنول احمد جیسی پاکستانی خاتون کری ایٹرز بھی شامل ہیں۔ گوگل کری ایٹرز کو معاشی مواقع کے لیے مدد فراہم کرنے کی غرض سے پُرعزم ہے: اپنی سالانہ آمدنی میں 10 ملین روپے یا اس سے زیادہ کمانے والے یوٹیوب چینلز کی تعداد میں سال بہ سال 25 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔اس رفتار کو تیز کرتے ہوئے ، گوگل مینٹورشپ پروگراموں ، مہارتوں کی تربیت اور انڈسٹری نیٹ ورکنگ ایونٹس کے ذریعے ٹیکنالوجی میں خواتین کی مدد جاری رکھے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570376

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں