- Advertisement -
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):پاکستان میں ڈیجیٹل و بصری میڈیا مواد ،ممانت فحاشی و عریانی اور تحفظ اسلامی معاشرہ و اقدار ،قومی ثقافت اور عوامی اخلاقیات کے لئیے احکامات وضع کرنے کا بل (ڈیجیٹل میڈیا میں فحاشی و عریانی کے امتناع کا 2025ء)قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔منگل کو قومی اسمبلی میں شاہدہ رحمانی نے ڈیجیٹل میڈیا میں فحاشی و عریانی کے امتناع کا 2025 بل پیش کرنے کی اجازت چاہی متعلقہ وزیر کی طرف سے مخالفت نہ کرنے پر متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
- Advertisement -